29جنوری کے بھارت بند کومسلم متحدہ محاذناندیڑ کی تائید

ناندیڑ:27جنوری(ورق تازہ نیوز)موجودہ مرکزی حکومت جو منو وادیوں کے ہاتھ میں ہے انھوں نے CAA (Citizenship Amendment Act) پاس کر کے NPR, NRC جیسے مزید کالے قانون بنا کر بالخصوص مسلمانوں سے ان کی شہریت چھیننے کی ناپاک منصوبہ بندی کی ہے اور بالعموم بھارت کے پچھڑے اور غریب طبقوں کو بھارت کی شہریت سے بے دخل کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا ہے۔

اسلئے ان قوانین کی حت المقدور مخالفت کی جانی چاہیے ۔ یہ قوانین بھارت کے دستور کے خلاف بنائے جا رہے ہیں جس کی مخالفت میں یہ بند رکھا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں 26 جنوری ، بروز اتوار ، بعد نماز ِ عشاءمسلم متحدہ محاذ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ بتاریخ 29 جنوری 2020 کو بہوجن کرانتی مورچہ کے بینر تلے مولانا سجاد نعمانی صاحب اور وامن مشرام صاحب نے جو بھارت بند کا اعلان کیا ہے ، اس کو مسلم متحدہ محاذ مکمل تائید کرتا ہے اور ناندیڑ کے شہریان سے پرامن بند کی اپیل کرتا ہے ۔ اس طرح کاپریس نوٹ سدی سلیم دیشمکھ (M. 9766130860) جنرل سیکریٹری محاذ‘ناندیڑ نے جاری کیا ہے