25مسلم امیدوارکھڑکے کرکے ونچت اگھاڑی نے مسلمانوں کیساتھ انصاف کیا:پرکاش امبیڈکر

68

ممبئی:5 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) ونچت بہوجن اگھاڑی نے اسمبلی انتخابات میں 25مسلمانوں کوٹکٹ دے کر صحیح طرح سے انھیں شراکت داری دی ہے ‘اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں کوٹکٹ دینے والی ونچت اگھاڑی واحد پارٹی ہے ۔ ان خیالات کااظہار صدر پرکاش امبیڈکر نے کیا ہے ۔ اب تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیا ہے بلکہ ہمیشہ ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاگیا ہے ۔جس کی وجہہ سے یہ سماج مین اسٹریم میں آنے سے محروم تھا اسی لئے ونچت اگھاڑی نے مسلمانوں کی سیاسی شناخت کیلئے یہ اہم اقدام اٹھایاہے ۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ریاست میںسبھی جماعتوں نے اپنے نامزدامیدواروںکااعلان کردیاہے ۔سینااوربی جے پی نے اتحادکرکے دوبارہ برسراقتدار آنے کادعویٰ کیا ہے ۔ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے بیشتر امیدوار شیوسینا ۔بی جے پی میںشمولیت اختیار کررہے ہیں جس سے دونوں کانگریس پریشان ہے ۔ بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈران کونظراندا ز کیاہے جواپنے لیڈران کے نہیں ہوئے وہ عوام کے کب ہوںگے لیکن ونچت نے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی ۔سماج کے ہرطبقہ کوساتھ لے کرچل رہے ہیں۔ ریاست میں 25مسلمانوں کوامیدواری دے کر ونچت اگھاڑی نے صحیح معنی میں مسلمانوںکے ساتھ انصاف کیا ہے ۔امبیڈکر نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میںونچت اگھاڑی نے 41لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے لیکن اب اسمبلی میں کروڑوں ووٹ ونچت کوملنے کی توقع ہے ۔اوربڑی تعداد میں ہمارے امیدوار منتخب ہوںگے۔

vanc.jpg

Leave a comment