ناندیڑ: 22جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹرہنمنت دھرماکرے کے قتل کی مذمت اور ابھی تک اصل قاتل کی عد م گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے ناندیڑ بند کا اشارہ دیاگیاہے۔ڈاکٹر ہنمنت دھرماکرے، ناندیڑ کے متوطن تھے مگر عمرکھیڑ(ضلع ایوت محل) میں میڈیکل آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجا م دیتے تھے۔ انھیں11 جنوری 2022 کو دن دیہاڑے عمرکھیڑ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس معاملے میں 10 دن گزر جانے کے باوجود مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ معاملے کی صحیح سمت میں تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ اس لیے ڈاکٹر ہنمنت دھرماکرے انسداد قتل جدوجہد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے ضلع کی مختلف سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے 24 جنوری 2022 کو اس مسئلہ کی طرف توجہ دلانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ضلع کی تمام سماجی و سیاسی جماعتوں سے اس بند میں شرکت کی اپیل کی ہنمنت دھرماکرے قتل مخالف جدوجہد کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے