22 اکتوبر کو جالنہ میں مشاعرہ اور کتاب کی رسم ا جراء

جالنہ :21اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)انجمن فروغ ادب کے زیراہتمام برو ز سنیچر 22اکتوبر کوشب ساڑھے نو بجے بمقام عائشہ لانس ‘مکتیشور تالاب جالنہ میں کتاب مقالہ شجرئہ نسب “ تاریخ ‘اہمیت وافادیت(مصفنہ ڈاکٹرعالیہ کوثر) کی رسم رونمائی اورمشاعرے کاانعقاد عمل میں آرہا ہے۔کتاب کی رسم رونمائی محترمہ نسیم بیگم زوجہ ابراراحمد خاں عرفانی کے ہاتھوں عمل میں آرہی ہے ۔

جبکہ مشاعرہ کی صدارت سید قاسم غالب جالنوی کریںگے ۔ دونوں پروگراموں میں مہمان خصوصی کے طور پر کیلاش گورنٹیال (رکن اسمبلی جالنہ ) ‘ اقبال پاشاہ‘سنگیتا گورنٹیال سابق صدربلدیہ پربھنی ‘ شعیب خسرو مدیراورنگ آباد ٹائمز ] سریش بابوجی اگروال ‘شکیب خسرو معاون مدیراورنگ آباد ٹائمز اوردیگر اہم شخصیات کومدعو کیاگیا ہے ۔

مشاعرے میں مقامی شعرائے کرام کے علاوہ بیرون شہر شعرا اپنا کلام سنائیں گے ۔ بیرو نی شعراءمیں اورنگ آباد سے اسلم مرزا ‘ صدرالحسن ندوی مدنی ‘ ڈاکٹر اقبال منّے ‘ فاروق شمیم ‘ صباگنجوی ‘ احمد اورنگ آبادی ‘ عتیق احمدعتیق ‘ڈاکٹرعظیم راہی ‘ پربھنی سے سلیم محی الدین ‘ناندیڑسے سہیل احمدصدیقی‘مالیگاوں سے مقصوداشرف اور ر ئیس قاسمی اپنا کلام پیش کریںگے ۔ لیاقت علی خان یاسر بانی سیکریٹری انجمن ترقی ادب جالنہ نے اردو دوستوں سے دونوں پروگراموں میں شرکت کی درخواست کی ہے۔