21 ؍نومبر2018؁کوعیدمیلادالنبی ؐ:سنی رویت ہلال کمیٹی ناندیڑ

0 67

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

ناندیڑ:8۔نومبر۔(راست) تمام برادران اسلام کو ا طلا ع دی جاتی ہے کہ بتاریخ 29 ؍صفر المظفر1440ھ مطابق 8؍نومبر 2018 ؁ ء بروز جمعرات سنی رویت ہلال کمیٹی ناندیڑ کی طرف سے ماہ ربیع النور شریف 1440؁ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگرچاندنظر نہیں آیا ۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر رابطہ کیا گیا ،لیکن تا دم تحریر رویت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔لہذاکل9؍نومبر 2018؁ء بروزجمعہ30؍صفر المظفر اور21 ؍نومبر2018؁ء بروز بدھ 12؍ربیع النور یعنی عید میلاد النبی ﷺ ہے ۔اس موقع پر دارالعلوم میں منشاد احمد مصباحی، مولانا رفیق برکاتی، مولانا عبدالرحمٰن قادری،مولانا سید احمد علی مصباحی، قاری راقب امجدی،حافظ ایوب رضوی ،قاری توفیق صاحب رضوی،حافظ سالم القادری،مولا نا عبد العظیم رضوی، قاری عبد القادر رضوی ،حاجی الیاس وندھانی،حاجی عبد الرؤف وندھانی،حاجی عبد الواحد وندھانی اور طلبائے دار العلوم غریب نواز موجود تھے۔اس طرح کا پریس نوٹ سنی رویت ہلال کمیٹی (مرکز)دار العلوم غریب نواز ناندیڑنے جاری کیاہے۔