تمام مذاہب کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کی عمر 21سال کرنے کی مانگ سے جڑی درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ تمام مذاہب میں شادی کی عمر برابر کئے جانے والی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔اس وقت ملک میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہے جبکہ لڑکوں کی کم از کم عمر 21سال ہے۔اس سے قبل بھی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس درخواست پر جواب طلب کیا تھا جس میں مرد اور عورت کی شادی کی عمر برابر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں