ممبئی: وکی کوشل اور یامی گوتم کی فلم ‘اڑی: دی سرجیکل سٹرائیک ‘ باکس آفس پر خوب دھمال مچا رہی ہے ۔ فلم نے ریلیز کے دسویں دن 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔ باکس آفس پر اس فلم نے 100 کروڑ کا آنکڑہ پار کرلیا ہے ۔ پہلے ہفتے شاندار کمائی کرنے بعد اب فلم دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنا دبدبہ قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔
یہ فلم بھارت میں صرف 1500 سکرینز پر ریلیز ہوئی اور اس لحاظ سے یہ کمائی بہت اچھی مانی جارہی ہے اور 2019 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں یہ پہلی ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ۔