2 دہشت گرد مسجد کے پاس سے گرفتار

0 33

دہلی:7ستمبر۔(ایجنسیز) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جامع مسجد کے پاس سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کا مقصد دہلی میں دہشت پھیلانا نہیں تھا۔ یہ دونوں دہشت گرد اترپردیش سے ہتھیار خرید کر کشمیر لے جارہے تھے۔ گرفتار کئے گئے دونوں دہشت گرد انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہےہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوپیاں میں 26 جنوری کو دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے بھائی کا بدلہ لینے کیلئے دونوں دہشت گرد بن گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو جامع مسجد کے بس اسٹینڈ کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے دو پستول اور چار فون برا?مد کیا گیا ہے۔ پرویز (24) اترپردیش سے ہتھیار لے کر ا?رہا تھا اور جموں لے کر جارہا تھا۔ پرویز کا بھائی بھی دہشت گرد تھا ، جو شوپیاں میں جنوری میں مارا گیا تھا۔ بھائی کی موت کے بعد وہ دہشت گرد بن گیا تھا۔ پرویز بی ٹیک ہے اور ایم ٹیک کرنے جارہا ہے۔ دوسرا دہشت گرد جمشید ( 19) کشمیر سے الیکٹرانک میں انجینئرنگ کررہا ہے۔