زیرعلاج مریضوں کی تعداد 2ہزارسے زائد‘52افرادکی حالت تشویشناک
ناندیڑ:14مارچ (ورق تازہ نیوز) آج اتوار کو ناندیڑضلع میں 500سے زائد نئے پازیٹیو کیسزسامنے آئے ہیں اوردو متاثرین فوت ہوئے ۔اس طرح دو دنوں کے دوران ضلع میں 1157 پازیٹیومعاملے سامنے آیے ہیں اور چھ متاثرین کی موت ہوچکی ہے ۔آج ضلع میں موصولہ 2 ہزار 669 رپورٹس میں سے 566 رپورٹس پازیٹیو رہی ان میں سے 255 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 311 اینٹیجن ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔ اب ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 26 ہزار 957 ہے۔ سڈکو ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک 45 سالہ خاتون ہفتہ ، 13 مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ میں انتقال کرگئی جبکہ وزیرآباد ناندیڑ کا ایک 58 سالہ شخص نجی اسپتال میں علاج کے دوران چل بسا۔ ناندیڑ ضلع میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 616 ہوگئی ہے۔

آج کی 2 ہزار 669 رپورٹوں میں سے 2 ہزار 21 رپورٹیں منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 26،957 ہوگئی ہے جن میں سے 23 ہزار741 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 2ہزارا380 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 52 کی حالت تشویشناک ہے۔آج 207 متاثرہ افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ آج کے متاثرین میں آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 189 ، اردھاپور 3 ، بلولی 1 ،حمایت نگر 12 ، کنوٹ 3 ، مدکھیڑ 5 ، نائیگاوں 5 ، نظام آباد 1 ، پربھنی 1 ،ایوت محل 2 ، ناندیڑ دیہی 15 ، بھوکر 1 ، حدگاو¿ں 1 ، قندھار 1 ‘لوہا 6 ، مکھیڑ 5 ، عمری 1 ، حیدرآباد 1 ، ہنگولی 2 ۔ کل 255 متاثرین پائے گئے۔اینٹی جن ٹیسٹ میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن علاقوں میں 225 ، اردھاپور 4 ، دیگلور 8 ، حدگاو¿ں 4 ، کنوٹ 8 ، لوہا 10 ، مدکھیڑ 1 ، عمری 1 ، ہنگولی 2 ، ناندیڑ دیہی 15 ، بلولی 2 ، دھرم آباد 8 ، بھوکر 3 ،حمایت نگر 3‘ماہور9 ،مکھیڑ 1 ، پربھنی 5 ، ایوت محل 2 ۔ا ب ضلع میں 2 ہزار 380 مریض زیر علاج ہیں۔