24سال بعدفلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا ریمیک۔یہ دو اداکار نظر آئیں گے

ممبئی ۔سال 1994میں راج کمار سنتوشی نے سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ بنائی تھی۔ فلم کے ریمیک یا سیکوئل کے سلسلے میں کافی وقت سے خبریں آرہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم کو دوبارہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ لیکن اسٹارس کے نام کا انکشاف نہیں ہوا تھا۔

لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ اداکار رنویر سنگھ اور ورون دھون سپرہٹ فلم’انداز اپنا اپنا‘ کے ریمیک میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس ریمیک کو ونے سنہا اور پریتی سنہا پروڈیوس کررہے ہیں۔ وہیں اس کے ریمیک کےلئے فلم سازوں نے رنویر سنگھ او رورون دھون سے رابطہ کیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت راج کمار سنتوشی ہی کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کے سلسلے میں ابھی زیادہ کچھ طے نہیں کیاگیا ہے، لیکن اتنا طے ہے کہ فلم ریمیک یا سیکوئل نہیں ہوگی،بلکہ یہ کچھ مختلف ہوگی۔فلم میں امر اور پریم کے کردار کےلئے رنویر اور ورون سے رابطہ کیاگیا ہے۔دونوں کافی اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ پردہ سیمیں پر ان کی یہ دوستی ان کے فلمی کرداروں میں خوبصورتی پیدا کرے گی
Leave a comment