تقریب بسلسلہ رسم اجرا مجلہ عکس سالانہ
بیادگار الاستاذ مولانا اعجاز احمد اعظمی

نوتنواں بازار(عبید الرحمن الحسینی) گزشتہ روز ضلع مہراج کے نوتنواں بازار میں واقع وائٹ ہاؤس میرج ہال میں علمی وادبی دنیا کی جلیل القدر ہستی حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا،
حضرت اعظمی علیہ الرحمہ کے احوال و کارناموں پر مشتمل رسالہ عکس جو مولانا قمر الحسن صاحب قاسمی اور مولانا عرفات صاحب قاسمی کی ادارت میں جاری ہوا ہے’اس کے اعجاز نمبر کا رسم اجراء تھی۔
تقریب کا آغاز :قاری عبدالکریم قاسمی کی تلاوت سے ہوا اور مفتی شرف الدین اعظمی نے نعت النبی کا نذرانہ پیش کیا ،
تقریب میں بحیثیت مقرر مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائمیر نے حضرت مولانا اعظمی کی محبتوں اور ان کی نوازش کا ذکر کیا، مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی سفیان احمد صاحب قاسمی استاذ مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڈھ، نے حضرت مولانا اعظمی کی استغنائیت اور ان کی بے نیازی پر بہت شاندار تقریر کی، اس کے بعد کتاب کی رسم اجراء حضرت مولانا مفتی منظور صاحب قاسمی استاذ مدرسہ عزیزیہ سہریا اعظم گڈھ کے مبارک ہاتھوں ہوئی، مجلہ عکس کے اعجاز نمبر پر تفصیلی اور تعارفی مقالہ حضرت اعظمی ہی کے ایک شاگرد مولانا و مفتی شرف الدین عظیم قاسمی اعظمی امام و خطیب انوار مسجد گونڈی ممبٸی نے پڑھا ،بعد ازاں مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے اپنے تاثرات میں حضرت اعظمی کے کمالات کا ذکر کیا۔ آخر میں مولانا اعظمی کے صاحبزادے مولانا محمد عامر اعظمی قاسمی صاحب نے اہل خانہ اور اولاد کے ساتھ مرحوم کے روئیے ان کی محبتوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں مہراج گنج نوتنواں،گورکھپور کے علاوہ اعظم گڈھ اور مئو سے بھی اہل علم وعمل تشریف لائے اہل شوق کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی،اور مولانا قمر الحسن صاحب کی نظامت میں بہت خوبصورت انداز اور اچھے طریقے سے تقریب مفتی سفیان صاحب کی دعا پر تکمیل کو پہونچی۔