18 پہیوں والا ٹریلر توازن کھوکر کار پر جاگرا : ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی کچل کر دردناک موت : ویڈیو دیکھیں

6,319

چنڈی گڑھ: ایک ہی خاندان کے تین افراد آج اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک 18 پہیوں والا مال سے بھرا ہوا ٹریلر راستہ پلٹتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور اس کار کے اوپر جا گرا، جس میں وہ لوگ سوار تھے۔

پھگواڑہ اور چندی گڑھ کو ملانے والی قومی شاہراہ پر پنجاب کے بہرام کے مقام پر پیش آنے والا یہ المناک حادثہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھری ہوئی 18 پہیوں والا ٹریلر سست ہوئے بغیر اچانک موڑ لیتا ہے۔ بڑی گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے اور اس کا سامان سڑک پر گر جاتا ہے۔ ٹریلر نے پھگواڑہ سے آنے والی دو کاروں کا راستہ روک دیا۔

ان میں سے ایک کار کو کچل دیا گیا ہے اور دوسری کار بچ کر نکل گئی ۔ واضح رہے کہ ایک جوڑا اور ان کا بیٹا کچلنے والی کار میں سوار تھے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسرے میں سوار تین مسافر زخمی ہو گئے۔