18نومبرسے ناندیڑ میں دو دن کے وقفہ سے پانی کی سربراہی!

ناندیڑ:16 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مورخہ 18نومبربروزاتوارسے نلوں کودو دن کے وقفہ سے پانی کی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے پریس نوٹ کے بموجب وشنو پوری پروجیکٹ احاطہ میں قائم کردہ ڈاکٹرشنکر راو¿ چوہان ذخیرہ آب میں پانی کاذخیرہ مسلسل کم ہوتاجارہا ہے اس لئے شہریان کو 18نومبربروزاتوار سے ایک دن کے بجائے دو دن کے وقفہ سے پانی سربراہ کیاجارہا ہے ۔ شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ و ہ پانی کاغیر ضروری استعمال نہ کریں ۔ واضح رہے کہ امسال اوسط سے کم بارش ہوئی ہے جس کی وجہہ سے آئندہ گرما کے موسم میں شہریان کو بھی پینے کے پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔شہر کو پانی سپلائی کرنے والے وشنو پوری ڈیم کی سطح آب میں ماہ نومبر سے کمی ہورہی ہے اسلئے آئندہ چند ماہ میں پانی کی صورتحال کافی سنگین ہوسکتی ہے ۔ جاریہ ناندیڑ شہر و اضلاع میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے ۔اسلئے ضلع کے آبی ذخائر میں زیادہ پانی جمع نہیں ہوسکا ہے ۔

Leave a comment