Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

حضرت اجمیریؒ کی شان میں امیش دیوگن کی گستاخی ناقابل برداشت:عبید الرحمن الحسینی

IMG_20190630_195052.JPG

آنند نگر مہراج گنج: مشرقی یوپی کا معروف فلاحی ادارہ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے لائیو مباحثہ کے دوران سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی شان میں سرِ عام جو گستاخی کی ہے اور ان کے خلاف جو نازیبا اور ہتک آمیز کلمات کہے ہیں جو صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اس ملک کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فرد کے لیے تکیلف کا باعث ہے۔

کسی بھی قوم و طبقہ کا آدمی اس مذموم حرکت کو کسی بھی درجہ میں برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل چینلوں پر یہ اینکر آئے دن اسلامی تاریخ کے مختلف واقعات کو کرید کرید کر انہیں ہدف طعن بنارہے ہیں اور مسلمانوں کی برگزیدہ ہستیوں اور عظیم المرتبت درویشوں کی ذات پر کیچڑ اچھال رہے اور خوب نفرت پھیلارہے ہیں۔ واضح ہوکہ حضرت اجمیری ؒ بر صغیر میں اپنی منفرد پہجان اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ بے شمار خلقِ خدا ان سے عقیدت و محبت رکھتی ہے سلطان الھند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، چشتیہ سلسلے کے مشہور بزرگ ہیں قطب الدین بختیار کاکی اور بابا فرید الدین گنج شکر جیسے عظیم صوفیوں کے وہ مرشد رہے، وہ انسانوں سے بے پناہ محبت کرتے کرتے محبوبِ خلقِ خدا ہوگئے،

غریب انسانوں کے مسیحا تھے اسی لیے عوام الناس حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو غریب نواز کے لقب سے یاد کرتے ہے۔ سآخر میں ہم ایک بار پھر نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن کے نازیبا الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ اینکر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی ایسے حرکت نہ کرسکے۔

اس موقع پر چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان، جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی، آفس سکریٹری قاری ساجد حلیمی، حاجی محمد شاہد خان، محمد فاروق کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔