16 روز کوما میں رہنے کے بعد بچے کی ماں سے دل چھو لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ماں اور اس کے بیٹے کی دلوں کو چھو لینے والی ملاقات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ بچہ 16 دن تک کوما میں چلا گیا تھا اور ہسپتال میں داخل تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا بچے کے بیدار ہونے کی خبر سن کر ماں اسے ملنے کے لیے کس طرح والہانہ انداز میں راہداریوں میں بھاگتی جارہی ہے۔
جیسے ہی ماں اپنے بچے کے کمرے میں پہنچی اور اسے دیکھا تو وہ اور اس کا بیٹا روتے ہوئے گر پڑے اور کافی دیر تک ایک دوسرے سے گلے لگے رہے۔ اس منظر نے دلوں کو چھولیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ماں اور بچے کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آئی ۔
لقاء طفل بوالدته بعد غيبوبة دامت 16 يوم🥺💔. pic.twitter.com/xfLawRnJt9
— Gorgeous (@gorgeous4ew) June 24, 2023