140 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو، جیل انتظامیہ میں مچی افرا تفری

اتر پردیش کے غازی آباد ضلع واقع ڈاسنا جیل میں 140 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ جیل کے 5500 قیدیوں کی جانچ کرائی گئی تھی جن میں سے 140 کی رپورٹ پازیٹو ہے۔ علاوہ ازیں 17 قیدیوں میں ٹی وی کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔

اس خبر کے پھیلنے کے بعد جیل انتظامیہ سے لے کر محکمہ صحت تک افرا تفری مچ گئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے اب سبھی قیدیوں کی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔