حیدرآباد:17. نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ٹریفک پولیس نے ایک اسکوٹر ڈرائیور کو پکڑا ہے جس کی رسید آج تک 117 بار پھاڑی جاچکی ہے لیکن اس نے ایک بھی جرمانہ ادا نہیں کیا۔ گزشتہ سات سالوں سے اسکوٹر سوار پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ اس پر اب تک 30,000 روپے جرمانہ ہو چکا ہے۔

اس اسکوٹر سوار کا نام فرید خان ہے۔ اسے نامپلی میں بغیر ہیلمٹ کے اسکوٹر چلاتے ہوئے پولیس نے پکڑ لیا۔ ٹریفک پولیس نے اسکی گاڑی کا نمبر اپنی ایپ پر ڈالا تو پولیس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہے گئیں۔ کیونکہ اس شخص کی گاڑی نے 117 مرتبہ قوانین کو توڑا۔رسیدیں بن گئیں۔ لیکن اس نے کوئی رسید نہیں بھری۔ رقم 29,720 روپے تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔