• 425
    Shares

ممبئی:6 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)لکھیم پور کھیری میں مظاہرین کو گاڑی سے کچل کرموت کے گھاٹ اتاراگیا جس میں کسان شامل ہے اس کے بعد ہونے والے تشدد میں چار کارکن مارے گئے۔ مہاوکاس اگھاڑی نے اس واقعہ کے خلاف 11 اکتوبر کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے ۔

ریاستی وزیر اور این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ این سی پی ، شیو سینا اور کانگریس کی قیادت میں مہاوکاس اتحاد نے 11 اکتوبر کو مہاراشٹر بند کا فیصلہ کیاہے ۔ پاٹل نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ بند جماعتوں کی طرف سے ہے جس میں ریاستی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مہاوکاس اگھاڑی میں دیگر اتحادیوں سے بات کریں گے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔