ریلائنس  جیو فائبر دے رہا ہے ان لمیٹڈ ڈیٹاکے ساتھ ایک مہینے کا فری ٹرائل

26

 نئی دلی۔31،اگست  :  ریلائنس  جیو ’ نئے انڈیا کا  نیا جوش ‘  کے نام  سے نئے جیو  فائبر پلانس  لایا ہے۔  اس پلان کے تحت  جو بھی نیا گراہک   اس سے جڑے گا اسے  ان لمیٹڈ  ڈیٹا کے ساتھ 30  دن تک  سبھی خدمات  مفت دی جائیں گی۔   اس میں سپیڈ  بھی دمدار ملے گی، 150 ایم بی پی ایس ۔  فری ٹرائل   میں اپ لوڈ   اور ڈاون لوڈ   دونوں سپیڈ   کو   یکساں یعنی 150  ایم بی پی ایس رکھا گیا ہے۔  ساتھ ہی فری ٹرائل  کیلئے  گراہک  کو  ملے گا 4K   سیٹ ٹاپ  باکس اور 10  او ٹی ٹی ایپس  کا  فری سبسکریپشن۔

  ایک   مہینے کے فری   ٹرائل کے بعد   گراہک کسی بھی  ایک پلان    کا انتخاب کرسکتاہے۔ ’ نئے انڈیا کا نیا  جوش‘ ٹیرف پلانس 399 ماہانہ  سے شروع ہوکر 1499 روپے ماہانہ  تک ہونگے۔   فری ٹرائل کے بعد گراہک  جیو فائبر کا کنیکشن  کٹوا بھی سکتے ہیں۔  اس کیلئے  کوئی بھی پیسہ نہیں   کاٹا جائے گا۔

399 روپے    ماہانہ والے پلان میں 30 ایم بی  پی ایس کی سپیڈ  ملے گی۔  مارکٹ میں یہ پلان سب سے  سستے پلانس میں سے ایک مانا  جارہا ہے۔ اس پلان  میں کسی بھی طرح کے OTT ایپس کا سبسکریپشن  نہیں ملے گا۔399 روپے کی طرح 699 روپے والے پلان  میں بھی او ٹی ٹی ایپس نہیں ملیں  گے  لیکن  سپیڈ بڑھ  کر 100  ایم بی پی ایس  ہو  جائے  گی۔ ’ ورک  فروم ہوم‘ کیلئے 699 روپے والا  پلان سب   سے سٹیک ہے۔

999 روپے اور 1499 روپے والے پلانس  میں او ٹی  ٹی ایپس  کی بھرمار  ہے ۔999 روپے  میں 150 ایم بی پی ایس   سپیڈ  کے ساتھ 1000 روپے کی قیمت کے 11 او ٹی ٹی  ایپس کا سبسکریپشن  ملے گا۔  وہیں 1499  روپے والے پلان میں 1500  روپے کی قیمت کے12 او  ٹی ٹی ایپس  ملیں گے۔  ٹی وی اور نیٹ پر دستیاب   پروگراموں، فلموں اور گیمنگ  کے شوقینوں  کیلئے یہ پلانس  خاص طور    پر ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

 جیو   فائبر  پلانس  پر ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے  ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہا’   ’  جیو فائبر    سے ایک لاکھ سے زیادہ گھر جڑے ہوئے ہیں اور یہ ملک کا سب  سے بڑا فائبر  پرووائیڈر   ہے لیکن   بھارت اور بھارتیوں کیلئے  ہمارا ویژن  اس سے  کہیں بڑا ہے۔  ہم  فائبر کو ہر گھر میں لے جانا چاہتے ہیں اور پریوار کے ہر ممبر کو اس سے جوڑنا چاہتے ہیں ۔ جیو کی وجہ سے  موبائل  کنیکٹویٹی  میں بھارت سب سے بڑا اور  سب سے تیزی سے بڑھنے والا  ملک  بن گیاہے، جب   جیو  فائبر  بھارت کو دنیا میں براڈ  بینڈ  کے معاملے میں آگے لے جائے گا۔1,600  سے زیادہ شہروں اور قصبوں   میں براڈ بینڈ  ہوگا۔ میں  سبھی  سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کو  دنیا کا براڈ  بینڈ لیڈر بنانے   کیلئے جیو  فائبر سے جڑیں ۔‘‘

   ’   نئے انڈیا کا نیا جوش  ‘ پلان  کی ایک خاصیت   اور ہے اس میں اپ لوڈ اور ڈاون  لوڈ کی سپیڈ  کو برابر   رکھا گیا ہے۔  عام طور پر   اپ   لوڈ  سپیڈ ڈاون لوڈ سپیڈ سے کافی کم ہوتی ہے، لیکن  جیو فائبر  کے نئے پلانس   میں  آپ کے پلان کے مطابق جو بھی سپیڈ   آفر کی جارہی  ہے وہ اپ  لوڈ  اور ڈاون لوڈ  دونوں کیلئے  ایک برابر ہوگی۔