100شادی شدہ مردوں سے افئیرچلانے والی خاتون کون ہے؟

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا تقریبا 100 شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا ہے ۔ لندن میں رہنے والی 47 سال کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے اندر چیٹنگ جین موجود ہے ، جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران اس کا تقریبا 100 شادی شدہ مردوں کے ساتھ افئیررہا ہے ۔ اس خاتون کا نام گوینیتھ لی ہے اور یہ لندن کی رہنے والی ہے ۔

مرر ڈاٹ سی او ڈاٹ یو کے میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق 47 سالہ گوینیتھ لی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران تقریبا 100 شادی شدہ مردوں کے ساتھ اس کا افئیر رہا ہے ۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے والدین بھی ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے تھے اور اس کی وجہ سے اس کے اندر بھی بے وفائی پائی جاتی ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر کے مرنے کے بعد اس نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی اور گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران مردوں کی تعداد تقریبا 100 تک پہنچ گئی ۔ خاتون نے مزید دعوی کیا کہ اس کے کئی عاشقوں کے والدین بھی بے وفا رہے ہیں  ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان لڑکے اور لڑکیوں میں اپنے والدین کی عدم رضامندی کا خوف کم ہوتا ہے ، جنہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والدین بھی ایک دوسرے کے ساتھ بے وفا ہیں ۔

خیال رے کہ ایک اسٹڈی میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی کے والدین بے وفا ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں میں بے فائی کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ایلسٹ انکاونٹرس کی ایک اسٹڈی کے مطابق اسٹڈی میں شامل دو تہائی خواتین کے معاملہ میں پتہ چلا کہ ان کے والدین نے بھی بے وفائی کی تھی ۔ یہی نہیں اسٹڈی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بے وفائی کو لے کر باپ کا اثر بیٹوں اور ماں کا اثر بیٹیوں پر زیادہ پڑتا ہے ۔ اسٹڈی میں شامل زیادہ تر مردوں نے اعتراف کیا کہ ان کے والدین نے بھی رشتے میں بے وفائی کی تھی ۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me