دس ستمبر کو کانگریس کابھارت بند کااعلان

0 17

ناندیڑ کے عوام بھی بندمیں شامل رہیں:ڈی پی ساونت
ناندیڑ:8ستمبر(نامہ نگار)مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک کے عوام حد سے زیادہ پریشان ہے ۔ پٹرول و ڈیزل اور ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں ۔ ملک کے عوام اب تک کے سب سے بُرے دور سے گزر رہے ہیں ۔ اسی کی مذمت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے 10ستمبربروز پیر کو بھارت بند کااعلان کیاگیا ہے۔ جس میں ناندیڑ ضلع کے عوام سے کثیرتعداد میں شرکت کی اپیل سابقہ ریاستی وزیر ڈی پی ساونت (ایم ایل اے) نے آج پریس کانفرنس میں کی ۔پارٹی کے قدیم مونڈھا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ساونت نے کہا کہ ضروری خدمات کو چھوڑ کر تمام تجارتی ادارے ‘ اسکول کالج و عوامی حمل ونقل کی گاڑیوں کوبند رکھ کر حکومت کی مذمت کی جائے اس دوران کانگریس کے کارکنان پُرامن طور پر بند میں شامل رہیں اور عوام کو بھی شامل کرانے کی کوشش کریں ۔