10 فیصد ریزرویشن اسی تعلیمی سال سے نافذ کیا جائے گا۔پرکاش جاوڈیكر
نئی دہلی ۔15۔جنوری ۔مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ ملک کی 900 یونیورسیٹیوں اور چالیس ہزار کالجوں میں عام زمرے کے اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن اسی تعلیمی سال سے نافذ کیا جائے گا۔پرکاش جاوڈیكر نے بتایا کہ یہ ریزرویشن ایس ٹی ، ایس سی، کے طالب علموں کو ملنے والے ریزرویشن سے الگ ہوگا اور اس کے لئے تعلیمی اداروں میں اضافی نشستیں پیدا کی جا رہی ہیں۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے منظور 124 ویں آئینی ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد 10 فیصد ریزرویشن نجی تعلیمی اداروں میں اطلاق ہو گیا ہے چاہے یہ ادارے حکومت کی طرف سے مالی امداد ہو یا غیر امدادی ہوں