یو اے ای: سائنوفارم ویکسین سے متعلق اہم اعلان

دبئی : محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں مقیم شہریوں کو مفت بوسٹر خوراک دی جائے گی۔یہ خوراک ان افراد کو لگائی جائے گی جنہوں نے سائنوفارم کی دو خوارکیں کم از کم 6 ماہ قبل تک لی ہوں گی۔ ابوظہبی کے 100 سے زائد ویکسینیشن سنٹرمیں یہ سہولت مفت مہیا کی جائے گی۔عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 55 ہزار خوراکیں دیدی گئیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 54 ہزار 792 خوراکیں دیدی گئیں۔ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 1 کروڑ 28 لاکھ 11 ہزار 422 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

Leave a comment