ہاپوڑماب لنچنگ کی جانچ آئی جی کی نگرانی میں ہوگی

نئی دہلی، 5ستمبر(یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہاپوڑ ماب لنچنگ معاملے کی سماعت اترپردیش سے باہر کرانے سے آج انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کردیا کہ معاملے کی جانچ میرٹھ کے انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی) کی دیکھ ریکھ میں ہی ہوگی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے ہاپوڑ میں ماب لنچنگ سے زخمی گواہ سمیع الدین کی عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ اس کے فیصلے کے مطابق ہی متعلقہ آئی جی کی نگرانی میں ہاپوڑ ماب لنچنگ کی جانچ ہوگی۔

معاملے کی سماعت کے دوران اترپردیش پولیس نے بنچ کو آگاہ کرایا کہ اس واقعہ کے گیارہ میں سے دس ملزم گرفتار ہوچکے ہیں اور جانچ کے لئے نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے.

Leave a comment