گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،82،315 نئے کیسز

نئی دہلی،5 مئی ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کیسز میں گراوٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.38 لاکھ مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایابی کی شرح میں اضافہ اور ایکٹو کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے اس دوران منگل کے روز 14 لاکھ 84 ہزار 989 افراد کو کورونا کےٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔

یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 01 ہزار 933 کیسزدرج گئے گئے تھے، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ تھے ۔ اس کے بعد یومیہ کیسز میں جزوی کمی کے ساتھ 2 اپریل کو یومیہ 3.92 لاکھ ، 3 اپریل کو 3.68 لاکھ اور 4 اپریل کو 3.57 لاکھ کیسز سامنے آئے ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،82،315 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 34،87،229 ہوگئی ہے۔ وہیں ریکارڈ 3،38،439مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونےسے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2،26،188 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔