گجرات کے وزیر اعلیٰ کی” ہندو لڑکیوں” کو پھنسانے والوں اور گائے ذبیحہ کرنے والوں کو سخت وارننگ

احمد آباد: گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت ان لوگو۔ کیساتھ سختی سے پیش آرہی ہے جو ہندو لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور انھیں بھگاتے ہیں۔روپانی احمد آباد کے وشیانوڈوی سرکل علاقے میں مالدھاری برادری کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے بھی گائے ذبیحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ مالدھاری برادری کا روایتی پیشہ جانور پالنا ہے۔ سی ایم روپانی نے کہا ، میری حکومت سخت پابندیوں کیساتھ کئی قوانین لائی ہے۔ چاہے وہ گائے کو ذبیحہ سے بچانے کا قانون ہو ، زمین پر قبضے کو روکنے کا قانون ہو یا لوٹ مار میں ملوث افراد کو سزا دینے کا قانون ہو۔ انہوں نے کہا ، "ہم ‘لو جہاد’ کو روکنے کے لیے ایک قانون بھی لائے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آرہے ہیں جو ہندو لڑکیوں کو پھنساتے ہیں اور ان کے ساتھ بھاتے ہیں۔”