کیا ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی وزیر اعلی ممتا بنرجی؟ جانئے ٹی ایم سی نے کیا کہا

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ریاست کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کیا آنے والے مرحلوں میں کسی اور سیٹ سے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہی ہیں ؟ وزیر اعظم مودی کی جانب سے یہ سوال پوچھے جانے کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ان سوالات کے درمیان ترنمول کانگریس نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے جیت رہی ہیں اور کسی دیگر سیٹ سے لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ دراصل مغربی بنگال کے جئے نگر میں جمعرات کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ دیدی کیا آپ ایک اور سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے جارہی ہیں ؟ پہلے آپ نندی گرام گئیں اور لوگوں نے آپ کو جواب دیدیا ۔ آپ جہاں بھی جائیں گی ، بنگال کے لوگ آپ کو صحیح جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

Leave a comment