کویڈ میں اضافہ۔ مذہبی مقامات پر صرف 5لوگوں کو اکٹھا ہونے کی منظوری

متاثرہ علاقوں کی سختی کے ساتھ نگرانی کی جائے گی
لکھنو۔مذہبی مقامات پر بیک وقت پانچ سے زائد افراد کے داخلے کو اجازت نہ دینے کا یوگی ادتیہ ناتھ کی اترپردیش حکومت نے فیصلہ لیاہے۔

ہفتہ کے روز لکھنو میں کویڈ کے4059معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد جملہ معاملات 16,690تک پہنچ گئے۔

ہفتہ کے روز رات دیر تک چلتی رہی ایک میٹنگ کے بعد چیف منسٹر نے تازہ تحدیدات عائد کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر بیک وقت آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں پابندی عائد کی ہے۔

مذکورہ اقدام منگل کے روز مقرر ”نوراتری“ اور چہارشنبہ سے شروع ہونے والے مقدس ماہ رمضان کے پیش نظر اٹھایاگیاہے۔

درایں اثناء اسپتال بیڈس میں بڑے پیمانے کی کمی ریاست کے درالحکومت میں ہونے کے بعد مذکورہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ تین اسپتالوں‘ ایرا میڈیکل کالج‘ ٹی ایس مشرا میڈیکل کالج اور انٹی گارل میڈیکل کالج کوکویڈ کی سہولتوں سے منسوب کردیاجائے۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ کم سے کم 2000ائی سی یو بیڈس فوری تیار کریں اور دیگر2000کویڈبیڈس کا ایک ہفتہ کے اندر انتظام کریں۔

اتوار سے بالرم پور اسپتال میں بھی 300کویڈ بیڈس کی شروعات کی جارہی ہے۔چیف منسٹر نے وزیر طبی تعلیم‘ پرنسپل سکریٹری (طبی تعلیم) اورسکریٹری(طبی تعلیم) کو ایک ایک اسپتال کی منظوری دی ہے اور بالرم پور اسپتال ریاستی وزیرصحت کے سپرد کیاہے۔

مذکورہ اسپتالوں کو وہ سروے کریں اور فوری طور پر کویڈ سہولت کو انہیں منسوب کے مشق کی شروعات کریں گے۔

وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کریں گے ان اسپتالوں میں موثر تربیت یافتہ عملہ ہے‘ جس میں ونٹلیٹر اور تیزی کے ساتھ آکسیجن کا بہاؤ کرنے والے آلات کی جانچ بھی شامل ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں نے ضلع میں کسی بھی کویڈ اسپتال میں آکسیجن کی قلت نہیں ہو۔

کویڈ مثبت پائے جانے والے مریض کے رابطے میں آنے والے کم سے کم 30-35افراد کی نشاندہی اور ان کی جانچ کے بھی چیف منسٹر کے احکاما ت دئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں کی سختی کے ساتھ نگرانی کی جائے گی اور ان علاقوں میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی

Leave a comment