کویت میں غیر ملکی شہریوں کے داخلہ پر عارضی پابندی

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر دو ہفتوں کے لئے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کنا نیوز ایجنسی نے چہارشنبہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ پابندی اتوار سے لاگو ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت نے ادویات اور گروسری اسٹورز کے علاوہ صبح 8بجے سے 5 بجے تک تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ اس کے علاوہ کویت نے عوامی تقریبات ، فٹنس سینٹرز اور سیلون کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگراموں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a comment