کورونا کا قہر جاری، ایک دن میں 89 ہزار سے زیادہ نئے کیس

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وبا کو لے کر حالات تشویشناک ہو تے جا رہے ہیں۔ ہندوستان میں ہر روز کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 195 دن بعد پہلی مرتبہ 89 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل 24 گھنٹو میں 89,129کورونا کے نئے معاملے سامنے آ ئے ہیں اور 714 لوگوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

کچھ ماہ پہلے ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں کمی آ رہی تھی لیکن اب اچانک کیس بڑھتے جا رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔

واضح رہے مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نئے معاملوں میں اضافہ کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کئی مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے کہہ چکے ہیں ۔

ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم بہت تیزی سے جاری ہے اور اب تک ملک بھر میں سات کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگ چکے ہیں۔