کورونا سے فوت مریض کی نعش ایمبولنس سے باہر گرپڑی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں ایسے خاندان جن کے عزیز کورونا وائرس سے فوت ہوچکے ہیں، اب یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے مہلوک ارکان خاندان کی نعشوں کو ان کے حوالے کیا جائے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اڈیشہ کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے جو یقینی طور پر کسی بھی کمزور دل والے کو دہلاکر رکھ دے گا۔ وڈیشہ ڈسٹرکٹ میں ایک ہاسپٹل سے ایک ایمبولنس کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ باب الداخلہ سے موڑ لے کر سڑک پر آتے ہی ایمبولنس کا دروازہ اچانک کھل جاتا ہے اور اس میں موجود کووڈ سے ہلاک فرد کی نعش سڑک پر گرجاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو سڑک پر دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایمبولنس میں موجود پی پی ای کٹ پہنے ہوئے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ گھبراہٹ کا شکار ایبولنس ڈرائیور نے فوری طور پر ایمبولنس روک دی۔ اب یہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ ہاسپٹل انتظامیہ مہلوک فرد کے ارکان خاندان کو مطلع کئے بغیر نعش نہ جانے کہاں منتقل کررہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مدھیہ پردیش میں کووڈ کے 12,384 نئے کیسس سامنے آئے ہیں جبکہ 75 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ ریاست میں آکسیجن کی بھی شدید قلت بتائی جارہی ہے۔

Leave a comment