کورونا سے بچاو کیلئے ماسک اور دوری ضروری:گہلوت

جے پور۔ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بچاو کے لئے ماسک اور دو گز کی دوری ضروری ہے ۔ مسٹر گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہاکہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اس سے بغیر ماسک اور بغیر دو گز کی دوری رکھنے پر 90فیصد متاثر ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے سامنے والے کے ماسک لگا ہونے اور دوری نہیں بنانے پر 30فیصد اور اسی طرح متاثرہ کے ماسک لگا ہونے کے باوجود اس کے پاس جانے اور دوری نہیں رکھنے پر پانچ فیصد متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ماسک لگا ہوگا اور دو گزکی دوری بھی ہوگی تو متاثر ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا۔ اس لئے کورونا سے بچاو کے لئے ماسک اور دوری ضروری ہے ۔

Leave a comment