کشمیرمیں 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کہیں کہیں بارشیں ہوئیں جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں دوران شب بوندا باندی بھی ہوئی۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے ۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave a comment