کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر پھینکی گئی سیاہی، پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ و تشدد

بنگلورو:بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیت پر سیاہی پھینکے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بنگلورو میں ایک تقریب کے دوران ان پر کسی نے یہ سیاہی پھینک دی۔ راکیش ٹکیت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد کسان لیڈر کے حامیوں نے اس شخص کو پکڑ کر خوب پٹائی کر دی۔ پریس کلب میں زبردست ہنگامہ اور تشدد کا ماحول بن گیا۔ حالات ایسے بن گئے کہ کئی لوگوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی اٹھا اٹھا کر پھینکنی شروع کر دی۔

شروتی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام کیا روشن
دراصل کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں 30 مئی کو پریس کلب میں راکیش ٹکیت ایک مقامی چینل کے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو پر صفائی دینے کے لیے پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔ اس پریس کانفرنس میں یدھویر سنگھ بھی شامل تھے۔

اس سے پہلے کہ ٹکیت وہاں پر موجود میڈیا کے سوالوں کا جواب دینا شروع کرتے، ٹکیت سے ناراض ایک شخص نے ان کے ساتھ ساتھ یدھویر پر بھی سیاہی پھینک دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی چینل کے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں کرناٹک کے کسان لیڈر

Leave a comment