کرناٹک میں دوبارہ کھلیں گے کالج

بنگلورو ، 23 اکتوبر (یواین آئی) نوجوانوں کے مستقبل کے تعلق سےغیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے کرناٹک حکومت نے 17 نومبر سے ریاست بھر کے کالجوں اور ڈپلوما کلاسوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر اشوتھ نرائن ، جو وزیر اعلی تعلیم بھی ہیں ، نے کہا ہے کہ کالج کے دوبارہ کھلنے اور ڈپلوما کلاسز شروع ہونے سے طلباء خود کو ایک نئے ماحول میں پائیں گے ۔ کالج اور ڈپلومہ کے طلباء اپنی کلاسوں کے دوران کالج یا آن لائن کلاسوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ والدین کو اپنے بچوں کو ادارے میں بھیجنے کے لئے رضامندی دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے ریاست میں کووڈ 19 وبا پھیلنے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے اور اب صرف کالجوں اور ڈپلوما کلاسز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور پرائمری اور ہائی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں لیا جاسکا ہے ۔
مسڑنرائن نے کہا کہ آن لائن کلاسوں اور کالجوں میں میں آکرکلاسز میں شامل ہونےو الے طلباء کی تعداد کی بنیاد پران کی کلاسز کا بیچوں میں اہتمام کیا جائے گا اور اس متبادل کو منتخب کرنے کے لئے طلباء آزاد ہیں ، کالجوں میں جانے کے لئے ضروری نہیں ہے اور حاضری لازمی نہیں ہے۔