ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی ایک دن کیلئے روک دی

اسلام آباد: عدالت نے سندھ حکومت کو ملزمان کو مزید حراست میں رکھنے کا کوئی حکم نامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔اسلام آباد سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کو ایک دن کے لیے مزید رہا کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملزمان کو مزید حراست میں رکھنے کا کوئی حکم نامہ بھی جاری نہیں کر سکے گی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔حکومتِ سندھ نے عدالت سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں جن کے مطابق احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان نے ہی ڈینئل پرل کو قتل کیا ہے۔

Leave a comment