چیف منسٹرآسام کے پروگرام میں سمیت غذا کا واقعہ

ایک نوجوان فوت ،145 زیرعلاج، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

گوہاٹی : چیف منسٹر آسام کے ایک پروگرام میں سمیت غذا کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً 140 کو طبعیت بگڑنے پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسام کے کربی انگلانگ ضلع کے میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں چیف منسٹر سربانندا سونوال بھی شریک تھے ۔ افتتاحی تقریب میں شریک افراد کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو کھانے کے بعد کئی افراد بیمار پڑگئے ۔ کھانا کھانے کے بعد کئی افراد نے پیٹ میں درد اور قئے کی شکایت کی ۔ تقریباً 145 افراد کو دیپو سیول ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کیرالا ، وزیر صحت ڈاکٹر ہیمانتا بسواس شرما بھی تقریب میں شریک تھے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ منگل کی رات علاج کے دوران ایک نوجوان کانگ برادے فوت ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 28 افراد کو معمولی علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جب کہ 117 افراد زیر علاج ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

Leave a comment