پی ایف آئی پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

حیدرآباد: ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے طلبہ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے اپنی اصل تنظیم پی ایف آئی پر پابندی کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے آج پی ایف آئی اور اس کی 8 محاذی تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا بھی شامل ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے اس فیصلے پر مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے