واٹس ایپ نئ پرائیویسی معاملہ:ایک کھرب ڈالر کی کمپنی ہوگی لیکن صارفین کی رازداری اہم: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیر کو واٹس ایپ کو بتایا کہ آپ کی نئی پرائیویسی کے بعد ہندوستانی صارفین میں رازداری کے متعلق بہت زیادہ خدشات پائے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے نے کہا کہ اگرچہ آپ کی ملٹی بلین ڈالر کی کمپنی ہو گی ،لیکن لوگوں کے لئے رازداری پیسوں سے زیادہ ہے۔ چیف جسٹس نے اس پرائیویسی پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر واٹس ایپ ، فیس بک اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔عدالت نے سینئر ایڈوکیٹ شیام دیوان کی اس دلیل کو بھی تسلیم کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ڈیٹا سے متعلق تحفظ کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ چیف جسٹس بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرمنیم کے بنچ نے ایک نوٹ میں کہا کہ ہم مسٹر دیوان کی دلیل سے متاثر ہیں، ایسا قانون لاگو ہونا چاہئے۔ واٹس ایپ اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہندوستانی صارفین کا ڈیٹا شیئر کرے گا۔ اس ڈیٹا کو شیئر جانے کے متعلق ہندوستانی صارفین میں خدشات پائے جاتے ہیں۔یورپ کے مقابلہ بھارت میں رازداری کے معیار گرنے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے واٹس ایپ سے جواب طلب کیا ہے۔

Leave a comment