نصیرالدین کے شاہ کے ٹویٹ ” عوام میں اتنا خوف پیدا کردو کہ انگلی اٹھانے کی ہمت نہ بچے” سے مچا بوال، اہلیہ بولیں – وہ ٹویٹر پر ہی نہیں

ممبئی: بالی وڈ کے دگج  اداکار نصیرالدین شاہ ہر معاملے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔  گزشتہ دنوں ہی   نصیرالدین کی ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ، وہ کسان تحریک پر  اسٹارز کی خاموشی پر بھڑکے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے   دھندھر (مالکان )اس  وقیت خاموش بیٹھے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شاید اس وقت  وہ کافی کچھ کھوسکتے ہیں ۔ جب آپ نے اتنا پیسہ کمالیا ہے کہ آپ کی سات نسلیں  بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ، تو  کتنا کھولیں گے آپ ؟

وہیں  ، کسانوں کی تحریک پر اسٹارز کی خاموشی پر بھڑکے  نصیرالدین شاہ اپنے کچھ ٹویٹس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیںں۔ دراصل ، اس کے نام کے ٹویٹر ہینڈل سے کچھ ٹویٹس  کئے گئے ہیں  جو تیزی سے وائرل ہو ر ہے  ہیں۔ ان ٹویٹس کو دیکھنے کے بعد ان کی کافی تنقید بھی کی جارہی ہے۔ یہ ٹویٹس کسان تحریک کے بارے میں کئے گئے ہیں ۔

PunjabKesari
ایک ٹویٹ  میں انہوں نے لکھا کہ ‘ عوام میں اتنا خوف ، ڈر پیدا کردو کہ ہماری طرف انگلی اٹھانے  تک کی  ہمت نہ بچے ‘۔
وہیں دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہاں فٹ پاتھ پر  رات گزارنے والے  نہیں بکتے ڈ بلکہ محلوں میں رہنے والے بکتے ہیں ‘۔  اسی طرح ایک کے بعد ایک اس ہینڈل پر بھی کئی ٹویٹس کیے گئے ہیں۔

Image result for naseeruddin-controversial-tweets-his-wife-clears-that-he-has-no-twitter-account
ایک ٹویٹ میں انہوں نے  لکھا کہ  مسلمان بھی انسان ہیں ، ہندو کا خون لال اور مسلمان کا خون ہرا نہیں ہے ، پھر بھی بھید بھاؤ کی وجہ کیا ہے ؟
ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ  سر سے ناریل توڑنے کی کوشش کروگے تو ناریل نہیں سر ٹوٹے گا۔

Image result for naseeruddin-controversial-tweets-his-wife-clears-that-he-has-no-twitter-account
اسکے بعد دوسرے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ  اچھا تو اب لوگ بی ٹیک ایم بی بی ایس گریجویٹ کی ڈگریاں چھوڑ کر پالیٹکس پارٹی جوائن کر  فالتو میں بھاشن دیں گے ۔
وہیں اب  اپنے شوہر کی تنقید دیکھ کر ، ان کی اہلیہ اور اداکارہ رتنا پاٹھک کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ نصیرالدین شاہ کا اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ  ہی نہیں ہے ، وہ جولائی 2019 سے جعلی ٹویٹر پروفائل کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

Image result for naseeruddin-controversial-tweets-his-wife-clears-that-he-has-no-twitter-acount
رتنا  پاٹھک شاہ نے کہاکہ مسٹر شاہ کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ، لیکن ہم ان جعلی اکاؤنٹس کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہم نے کمپنی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم برانچ کو بھی شکایت کی تھی ، لیکن ہمیں بتایا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ براہ کرم ہماری مدد کیجئے  اس طرح کی حرکتوں کو روکنے میں ۔
بتادیں کہ اس سے قبل نصیرالدین شاہ کی پروفائل بھی فیس بک پر موجود تھی ، لیکن سنہ 2016 میں جب نصیرالدین شاہ خود فیس بک پر آئے اور ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہوگئی تو جعلی پروفائل حذف کردیا گیا۔