ناندیڑ کے وشنوپوری کے سرکاری دواخانے میں آکسیجن کے مزید ایک ٹینک کی تنصیب

ناندیڑ:14 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)ڈاکٹرشنکرراو چوہان سرکاری میڈیکل کالج اور دواخانہ وشنوپوری میں حالت نازک ہونے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کافی اضافہ ہورہا ہے ۔ اس لے یہاں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ سال گزشتہ کورونا مریضوں کےلئے Liquid oxygen کاایک ٹینک نصب کیاگیاتھالیکن یہ ٹینک بھی ناکافی ہورہا ہے ۔

مزیدایک آکسجین ٹینیک کی تنصیب عمل میںآرہی ہے ۔ ٹینک کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔اندرون دو یوم اس نئے ٹینک سے آکسیجن کی فراہمی شروع ہو جائے گی ۔ضلع کے رابطہ وزیر اشوک راوچوہان نے اس دوسرے ٹینک کی تنصیب کےلئے ذاتی طور پر کوشش کی ہیں۔