ناندیڑ : کریڈٹ سوسائٹی میں دن دہاڑے ڈکیتی کا سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

ناندیڑ:یکم /اکتوبر(ورق تاز ہ نیوز): عمری تعلقہ کے موضع سندھی کے وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی میں ہفتہ کو دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ اس واردات میں ڈکیتوں نے تلوار کی نوک پر دولاکھ روپئے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ان میں سے ایک ڈاکو کو گاوں والوں نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

آج ہفتہ کی دوپہر دوبجے کے قریب موٹرسائیکل پرسوار آئے چار سے زائد ڈکیت وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی کے دفتر داخل ہوئے اور تلوار کاخوف دکھلاکر ڈروخوف کاماحول پیدا کیا۔

دفتری عملے کو تلوار کے وار کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دو لاکھ سے زائدنقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے ملازمین اور شہریوں نے ان ڈاکووں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کوپکڑنے میں کامیاب رہے ، اس کی جم کر پٹائی کی گئی بعدازیں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

ڈکیتی کی یہ ساری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔