ناندیڑ شہر کی مذہبی و سماجی شخصیات کی اہم نشست

دعوتی کاموں کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہیکہ سماج پر اثرانداز ہونے والے افراد کو کو اسلام کی دعوت دی جائے اسی سلسلے میں شہر کے مذہبی و سماجی رہنمائوں کی ایک اہم نشست رکھی گئی ہے جو آج بدھ کے دن (27 جنوری 2021ء) کو شام 6:30 تا 9:30 بمقام ہوٹل اتھیتھی شواجی نگر ناندیڑ میں منعقد ہوئی۔

اس پروگرام میں شہر کے مذہبی رہنماوں میں رومن کیتھولک چرچ کے فادر لائجیرس، ایس ایف ایس چرچ کے پیٹر فلپس، بدھ وہار کے بھنتے شیل رتن صاحب، بھنتے پیاں بودھی صاحب، سماجی رہنماوں میں مراٹھا سیوا سنگھ سے رمیش شیواجی راو پوار، پاٹل شیواجی کشن راو، شیواجی ادھو سوریونشی، سوابھیمانی سمبھاجی بریگیڈ کے ڈاکٹر بی۔ ایم۔ پینورکر

راشٹریہ ڈھور سماج کے پھلپگار نامدیو سداشیوراو، سماج کلیان ادھیکاری باہو داس صاحب، پھلے شاہو امبیڈکر ساماجک چڑوڑ کے دیوی داس ایڑکے صاحب، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو واگھمارے صاحب، جانا اسمال فائنانس کے منیجر گریش مولے صاحب، یوا پربودھن منچ کے ڈاکٹر اننت راو، مرچنٹ اینڈ انڈسٹریز اسوسی ایشن کے سی اے ہرشد شاہ صاحب، سی۔ پی۔ آئی۔ کے ناگاپورکر صاحب، دامنی ناگرک کرتی سمیتی کی پشپا لوکل صاحبہ، ویر بھگت سنگھ ودیارتی پریشد کی انجینئر سنیتا پاٹل، اسکے علاوہ گوتم دتھڑے صاحب، ناگ راج کا بڑے صاحب، و دیگر اہم سماجی شخصیات شامل رہے۔

پروگرام کا آغاز سراج حسین صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا مراٹھی ترجمہ ڈاکٹر برکت صاحب نے پیش کی، مہم اندھیرے سے اجالے کی طرف کا تعارف مجید خان صاحب نے کیا، کلیدی گفتگو نوشاد عثمان صاحب نے کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ حاضرین نے اسلامی اعتقادات پر سماجی اثرات پر کھل کر سوالات کئے جس کے تشفی بخش جوابات نوشاد عثمان صاحب نے دئیے۔جماعت اسلامی ناندیڑ کے امیر مقامی جناب ریاض الحسن صاحب نے اختتامی خطاب کیا۔

ڈسکشن کے بعد تمام ہی حاضرین کیلئے طعام کا نظم کیا گیا۔ بک اسٹال لگایا گیا، اسلامی لٹریچر، کتابیں، ہندی مراٹھی انگریزی اور پنجابی زبانوں میں قرآن فراہم کئے گئے۔ اور سبھی حاضرین کو اہم کتابیں لٹریچر اور عطر تحفے میں دئیے گئے۔

پروگرام جناب عبدالجلیل صاحب رکن شوری جماعت اسلامی مہاراشٹر کی نگرانی میں ہوا۔ خواتین کی میزبانی کے فرائض پٹھان عائشہ سلطانہ صاحبہ اور ڈاکٹر نسرین باجی صاحبہ اور ملکہ فردوس صاحبہ نے انجام دیں۔