ناندیڑ:گورودوارہ بورڈ کے دسہرہ جلوس کو مشروط اجازت

ناندیڑ:24 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر کے ہنگامی انتظامات محکمہ نے اس برس دسہرہ تہوار کے موقع پر گرودوارہ بوررڈ ناندیڑ کے تاریخی جلوس کواجازت دینے سے انکار کرنے پر بورڈ کے عہدیداران نے بہ عجلت ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں رٹ داخل کی تھی کہ انھیں دسہرہ جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ۔بنچ نے بورڈ کومشروط اجازت دینے کافیصلہ جمعہ کوصادر کیا ۔کورٹ نے شرائط پر عمل کرنے کی ذمہ داری رٹ پٹیشن اوربورڈ کے سیکریٹری رویندرسنگھ بونگئی پرعائد کی ۔

کور نے اپنے احکامات میں مزید کہا کہ بورڈ پولس اور ضلع انتظامیہ کاتعاون کرے ۔ جلوس کی ویڈیو فوٹوگرافی کی جائے ۔ بنچ کے جسٹس این وی گنگاپور والا اورشریکانت کلکرنی نے یہ فیصلہ دیا ۔ اس وقت ریاست میں کورونا مرض کی وباءجاری ہے اسلئے حکومت نے جلسوں اور جلوسوں کومنعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔