ناندیڑ:گوداوری ندی خطرے کے نشان کے قریب

ناندیڑ:7 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں دو دنوں سے مسلسل موسلادھاربارش جاری ہونے سے شہر سے گزرنے والی گوداوری ندی میںزبردست طغیانی آگی ہے ۔وشنوپوری ڈیم کے 12دروازے کھول دئےے گئے ہیں جن سے مسلسل گوداوری میںپانی کی نکاسی ہورہی ہے ۔ ناوگھاٹ پُل اورآسنا کاقدیم پُل زیر آب آگئے ہیں ۔ جیورکشک دل نے ناﺅ گھاٹ پُل پرپھنسی ہوئی ایک نامعلوم لاش باہر نکالا ہے۔جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ کسی دوسرے مقام سے بہتی ہوئی یہاں پہنچی ہے ۔

مکھیڑ سے قریب موتی نالے کے پاس پُل پرسلابی پانی میںکارچلانے کے باعث کاربہہ گئی ہے۔جس میںدو افراد سوار تھے ان کاکوئی پتہ نہیںہے البتہ کارڈرائیور کی زندگی بچ گئی ہے ،مکھیڑ تعلقہ کے منگیاڑواڑی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔عمری تعلقہ میںبڑے گاوں کے پشتے کے تمام دروازے کھول دئےے گئے ہیں۔ ناندیڑ ضلع میں پین گنگا اورگوداوری ندی کے دونوں کنارے لبریز ہوگئے ہیں اورپانی کی سطح آب میں اضافہ جاری ہے ۔بجلی کے کھمبے پانی میںڈوب جانے سے ضلع کے کچھ علاقوں میںبجلی کی فراہمی مسدود ہوگئی۔ناندیڑ ضلع کلکٹر ویپن اٹنکر سیلابی صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے شہریان سے چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے ۔ ناندیڑ۔دیگلور شاہراہ پرواقع چھوٹے نالوں میں سیلاب آنے سے شاہراہ بند ہوگئی ہے ۔

اس طرح نرسی ۔بلولی شاہراہ بھی بند ہوگئی ہے۔آج نیمن دودھنا پروجیکٹ سے 4ہزار320کیوسیس پانی کااخراج پورنا ندی میں جاری ہے ۔ ماجلگاوں کے بڑے پروجیکٹ سے 97ہزار کیوسس کااخراج جاری ہے۔ پورنا پروجیکٹ کے یلدری و سدیشور آبی حدود میں پورنا ندی میں 6ہزار242 کیوسیس پانی کااخراج جاری ہے۔ ان تمام ندیوں کاپانی گوداوری ندی میںملتا ہے ۔ان تمام علاقوں میں اچھی بارش ہورہی ہے ۔ ناندیڑضلع سے قریب تلنگانہ ریاست کے پوچم پاٹ ڈیم بھی صدفیصد لبریزہوگیا ہے۔جس کی وجہہ سے ناندیڑ میںگوداوری ندی کاپانی آگے نہیںجارہا ہے۔وشنوپوری ڈیم کے 12دروازوں سے ایک لاکھ 72ہزار کیوسیس سے پانی کااخراج جاری ہے۔ کل رات سے آج شام پانچ بجے تک ناندیڑ شہر و ضلع بھر میں موسلادھاربارش ہوئی ہے ۔

ناندیڑ کے قدیم پُل پرپانی کی سطح آب 351.10میٹرتک دوپہر تک پہونچ گئی ہے۔جبکہ خطرے کانشان 354 میٹر ہے۔ناندیڑ کے عوام سے چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ناندیڑشہر کے تقریبا نشیبی علاقوں میں سیلاب کاپانی داخل ہوگیا ہے ۔ آج رات ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ کے کالاپُل بھی زیر آب آگیا اسلےءیہاں کے مکینوں کو دوسری جگہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ موسلادھاربارش کی وجہہ سے ناوگھاٹ پُل زیر آگیا ہے جس کی وجہہ سے اسے بند کردیاگیا ہے۔ آج یہاں سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش بھی ملی ہے۔