ناندیڑکیلئے تشویشناک خبر ٗآج کورونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

ناندیڑ :29 ،جون(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کےلئے آج تشویشناک خبر یہ رہی کہ کورونا کے مریضوں کی تعدادمیں ایکدم اضافہ ہوگیاہے ۔ ایک ہفتہ سے روزانہ پانچ کے قریب نئے مریض مل رہے تھے۔ لیکن آج اچانک اسکی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی ہے۔

ضلع میں آج موصول ہونے والی 265 رپورٹس میں سے کل 18 رپورٹس کورونا پازیٹیوآئی ہیں

۔ جس میں آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 13، ناندیڑ دیہی 1، قندھار 1 اور اینٹیجن ٹیسٹ میں 3 ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں پازیٹیو مریض ملے پیں۔اب ناندیڑضلع میں 39 افراد زیر علاج ہیں۔

Leave a comment