ناندیڑ:کم عمر لڑکے اورایک شخص کی تحویل سے دیسی پستول ضبط

ناندیڑ: 8مئی (ورق تازہ نیوز) سندھ کھیڑ پولیس نے ایک کم عمر لڑکے سمیت دوافراد کوگرفتار کیا ہے ۔ان کے پاس سے ایک دیسی ساخت کی بندوق اور ایک چار پہیہ گاڑی ضبط کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں بھی اب نقلی پستول ‘دیسی کٹہ رکھنا اب شان وفخر کی بات سمجھی جارہی ہے ۔

پولس ملازم حکیم خان سلیمان خان پٹھان کی درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، 7 مئی کی رات کو پولیس ملازمین سونسلے اور نندگاو¿ے گشت پرمعمور تھے۔انھیںاطلاع ملی کہ فور وہیلر گاڑی میںپستول ہے۔ جس میں ایک ملزم کی شناخت شیخ محسن شیخ سلیمان 23 سال ساکن دت نگرماہورکے طور پر ہوئی اور دوسرا کم سن لڑکا ہے۔ پولس نے فوروہیلر گاڑی اور پستول کو ضبط کرلیا ہے۔ دونوں کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a comment