ناندیڑ:ڈی جے قتل معاملے میں پانچ ملزمین کو 28نومبرتک پولس کسٹڈی

ناندیڑ:24نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)ولیمہ پروگرام میں ڈی.جے جلدی بند کرنے کی معمولی بات پر ایک نوجوان کوقتل کردیاگیاہے۔اس معاملے میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سونالی برہاری جگتاپ نے پانچوں قاتلوں کو چار دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔شیخ ندیم کی شادی کے موقع پر 21 نومبر کو کرم ویر نگر ناندیڑ میں ولیمہ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں 9 بجے D.J. بند تھا.ڈی جے دوبارہ لگانے کی معمولی بات پر شیخ ندیم کے بھائی شیخ معین کوکچھ نوجوانوں نے مارمار کرقتل کردیا۔اس معاملے میں ایئرپورٹ پولیس نے محمد کیف محمد غوث (24)سال اور شیخ اسماعیل عرف چاو¿ش محمد علی (25) کی مفرورکے طورپر شناخت کی ہے۔ دوسرے محمدذاکر محمد طاہر (23) فاروق نگر ناندیڑ اور سہیل خان نوید خان (29) ساکن سکوجی نگر، شیخ عامر عرف امو شیخ پاشاہ (23) ساکن‘ گووردھن گھاٹ، محمد آصف محمد یونس (24) رہائشی ‘ حمیدیہ کالونی دیگلورناندیڑ، سید ساجد سید مجیب رہائشی ٹائر بورڈ ناندیڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس معاملے میں دوسرے گروپ نے دولہے والوں کے گھروالوں کی بھی پٹائی کی تھی۔

اس حوالے سے الگ مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ مقدمہ نمبر 399 متوفی شیخ معین شیخ اقبال کے حوالے سے درج کیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر پولیس انسپکٹر انیرودھ کاکڑے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بالو گیتے نے گرفتار پانچ افراد کو کئی پولیس اہلکاروں کیساتھ آج عدالت میں پیش کیا۔ حکومتی وکیل ایڈووکیٹ اماکانت واڈیکر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ انیرودھ کاکڑے نے بحث کی اور درخواست کی کہ پانچوں گرفتار قاتلوں کو پولیس کی تحویل میں دیاجائے۔

جج سونالی برہاری نے اس معاملے میں پانچ افراد کو چار دن یعنی 28 نومبر 2022 تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ شیخ اقبال، شیخ معیز شیخ رو¿ف اور شیخ منا اس معاملے میں قاتل گروپ پر جان لیوا حملے کے سلسلے میں پولیس کی حراست میں ہیں۔