ناندیڑ:وزیرآباد چوک تا کلامندرسڑک کی توسیع اورایم جی روڈ تاکالاپُل(گاڑی پورہ) نئی سڑک تعمیر ہوگی

ناندیڑ:29 ستمبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے وزیر آباد چوک ( متھا چوک ) تا کلا مندر سڑک کی توسیع کی تجویز میونسپل کارپوریشن کے 30ستمبر کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ سرکاری دفاتر کی زمین پرتوسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے اسکے علاوہ ایم جی روڈ (حبیب ٹاکیزکارنر)تا کالاپُل ( گاڑی پورہ) نئی سڑک تعمیر کافیصلہ کیاگیا ہے ۔میئر موہنی یونکر کی زیر صدارت پہلاا جلاس عام 30 ستمبر کو منعقد ہورہا ہے۔

یہ اجلاس آن لائن طرز پر ہوگاجس میں کُل 23 تجاویز پیش کی جائیں گی ۔ جس میں شہر کے اخبار فروشوں کانظم کرنا ‘ میونسپل کارپوریشن حدود میں اطفال ونئے ڈرامہ فنکاروں کیلئے کیمپ اورترغیبی پروگرام کے علاوہ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات میں توسیع کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی ۔ وزیر آباد(متھا چوک ) تا کلا مندر سڑک کی توسیع کی تجویز دسویں نمبر پر ہے ۔

ایس پی آفس تاس کلامندر سڑک پر ہمیشہ ہی ٹرافک کامسئلہ رہتا ہے ۔جس کی وجہہ سے سڑک کی توسیع کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ مذکورہ سڑک گوروتاگدی تقاریب 2008 یں جے این این یوآر ایم اسکیم میں 24میٹر سڑک کی گئی تھی ۔ا س سڑک کے ایک بازو ایس پی آفس ‘ گورنمنٹ آیورویدک کالج جیسی اہم سرکاری عمارتیں ہیں ۔سڑک کی توسیع میں ایس پی آفس ‘کالج اور کلا مندر کی سرکاری اراضی کو لیا جائے گا۔چارمیٹر تک سڑ ک کوچوڑا کیا جائے گا۔ اراضی کے معاوضہ کے طور پر ٹی ڈی آر اور ایف ایس آئی دینے پرغور وخوص کیاگیا ہے۔ اسلئے اجلاس عام میں سڑک کی توسیع پر فیصلہ متوقع ہے۔