ناندیڑ:2فروری ۔(ورق تازہ نیوز)رخصت لے کرناندیڑآئے نوجوان کوقتل کرنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک 21سالہ لڑکے کو چوتھے فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ این ایل گائیکواڑنے 6فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاہے۔لاتور کے ٹی ۔ٹی۔کے۔ فارما کمپنی میں ایس آر عہدپر ملازمت کرنے ولے شوبھم شیورام گورو 26سال ساکن وینکٹیش نگر ناندیڑ رخصت ملنے پرناندیڑ آیاتھا ۔ پیر کے دن دوبارہ کام پرواپس جانا تھا ۔
31 جنوری کوشب ساڑھے نوبجے وہ بسنت نگرناندیڑمیںاپنے دوستوں کے پاس گیاتھا ۔ جہاں پرچندرکانت شیام راو تارو 21سال اوردوسرانابالغ دوست بھی موجودتھا ۔یہ دونوں مل کر شوبھم کے دوست سونٹکے کی پٹائی کررہے تھے۔اپنے دوست کومارپیٹ ہوتا دیکھ کرشوبھم نے اسے بچانے کی کوشش لیکن بدقسمتی سے چاقوشوبھم کے سینے میں پیوست ہوگیا ۔جسکے باعث شوبھم کی دردناک موت ہوگئی ۔شوبھم کے چاچا گیانوبا گوروکی شکایت پرائیرپورٹ پولس نے جرم نمبر 29/2021تعزیرات ہند کی دفعہ 302‘323اور34کے تحت جرم کااندراج کردیا ۔
آج 2فروری کوائیرپورٹ پولس اسٹیشن کے پی آئی کاکڑے ‘پولس ملازمین ستیش ٹھینگے ‘ راج کمار گھوباڑے اور رام داس سوریہ ونشی اور دیگر پولس ملازمین نے چندرکانت تارو کوعدالت میں پیش کیا ۔پولس نے جج کوبتایا کہ معاملے کی تفتیش کیلئے ملزم کو پولس کسٹڈی میں دیاجائے ۔اس دلیل کے بعد جج نے تاروکو6 فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیجنے کاحکم دیا ۔دوسرے ملزم کی عمرکم ہونے کی وجہہ سے اسکامعاملہ قانونی انصاف بورڈ کے سپرد کیاگیا ہے۔